0

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

شہریار آفریدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔

شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہیں جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا بات نہیں کرنے دی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا شہریار آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کےخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل کیے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کیلئے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں