0

پرویز الہیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ، قریبی دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا

پرویز الہیٰ
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کا برسوں پرانا دوست ان کے خلاف کرپشن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی کے دوست افگن فاروق نے ان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو بیان بھی قلم بند کرادیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرانی جی ٹی روڈ سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں پرویز الہٰی کو بھاری رشوت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افگن فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ دو ارب کے منصوبے میں ٹھیکے دار نے 25 کروڑ روپے دئیے، 5 کروڑ پہلے اور 20 کروڑ بل کلئیر ہونے پر دینے کا وعدہ کیا، منصوبے کے ٹھیکے پر 2022ء میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5 کروڑ دیئے گئے، 5 کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں پرویز الہٰی سمیت پرسنل سیکریٹری مونس الہیٰ، سہیل اعوان، ٹھیکے دار حاجی طارق سمیت سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں