0

شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے

شاہین شاہ آفریدی
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو لیگ کا سیزن 2 کھیلنے کی خصوصی اجازت مل گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو ایک ہفتے کیلئے لیگ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستان کے کئی ستارے لیگ میں ایکشن میں ہونگے۔