0

جسٹس محمد ابراہیم کی بطورچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش

جسٹس محمد ابراہیم
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے متفقہ طورپر جسٹس محمد ابراہیم کی بطورچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس محمدابراہیم کی بطورچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مستقلی پرغورہوا۔

کمیشن نے جسٹس محمدابراہیم کی بطورچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

تمام ممبران نے متفقہ طورپرجسٹس محمدابراہیم کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس ابراہیم پشاورہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں