0

فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی سے لاہور یکطرفہ کرایہ کتنا ہوگا؟

فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ
پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا، اچانک کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ، پی آئی اے ،فلائی جناح،ائیربلیو،سرین اور ائیر سیال نے اضافہ کیا۔

اضافے کے بعد اسلام آباد سے کراچی اور کراچی سے لاہور یکطرفہ کرایہ 35 سے بڑھا کر 70 ہزار روپے ہوگیا ، اچانک کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے مسابقی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اضافی رش کیوجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق ہے، گرمیوں میں چھٹیاں ختم ہونے کیوجہ سے رش بڑھا ہے، رش معمول پر آتے ہی کرایے معمول پر آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں