0

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

فیصل آباد کے پی پی 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا۔

بیان میں بلال اشرف بسرا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے سانحہ 9 مئ کے بعد سے ااب تک تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں