0

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی قرار داد قومی اسمبلی میں منظور

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ
قومی اسمبلی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کیا جائےجس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

قرارداد میں حکومت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون رکھنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ یہ سابق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کو کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ قرارداد عالیہ کامران نے پیش کی۔

آج ایوان سے منظور ہونے والے دیگر بلوں میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل 2023، گندھارا کلچر اتھارٹی کا فروغ اور تحفظ بل 2023، مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 اور تھر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بل 2023 شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں