0

کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز

پیپلز بس سروس
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اغاز کردیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق نیا روٹ آر 12 کھوکھراپار ملیر تا صدر 35 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سے گزرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کی عوام آنے والی نئی بسز سے جلد مستفید ہو سکیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کامقصد شہریوں کو آسان اور آرام دہ سفری سہولیات دینا ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں