0

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے لیکن اب ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔ نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔ کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر کول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی۔ کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنگ اب کوئی آُپشن نہیں رہ گئی ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں۔ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔ غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں