0

چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ
چینی صدر شی جن پنگ نے 31 جولائی کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی ( مبارکبادی) پیغام بھیجا ہے۔

گزشتہ روز چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔

بعدازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے جس میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، نوید قمر، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور سعد رفیق بھی شامل تھے۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام مبارکبادی پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ ‘2013 میں سی پیک کے افتتاح سے لے کر اب تک دونوں ملک مشترکہ تعمیر اور شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کی بدولت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت ملی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گئی ہے۔ یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر چکی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہم مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ریل منصوبے ایم ایل ون سمیت مفاہمت کی 6 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں