0

نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ وزیر اعظم نے بتا دیا

نواز شریف
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، اللہ نے چاہا تو چند ہفتوں میں آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک گئے تھے، ان کے علاج کےلیے میڈیکل بورڈ چیئرمین پی ٹی آئی نے بنایا تھا، وہ جلد وطن واپس آئیں گے، اللہ نے چاہا تونوازشریف چند ہفتوں میں پاکستان آئیں گے اور وہ پاکستان آئیں گے توقانون کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت جھوٹے مقدمے میں سزا دلوائی گئی، آج نوازشریف کے خلاف سازش بےنقاب ہوچکی ہے، سازش کرنے والے سب چہرے سامنے آچکے ہیں، ہرکام کےلیے وقت مقرر ہے، جن لوگوں نے ملک کےخلاف سازش کی ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نے سانحہ 9 مئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان، پاک فوج اور آرمی چیف کےخلاف سازش تھی، 9 مئی واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے، چیئرمین پی ٹی آئی اس کے حواری، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایاکہ 9 مئی کو یہ سازش کی گئی تھی کہ پاکستانی فوج کا تختہ الٹ دیں، یہ سازش کی گئی تھی کہ ملک میں انتشارہو اورخانہ جنگی ہوجائے، بطور وزیراعظم یہ ساری باتیں معلومات کی بنیاد پرکررہا ہوں، جن لوگوں نے شہری تنصیبات پرحملےکیے ان پراے ٹی سی کے تحت مقدمات ہونگے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں