0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت دوطرفہ کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں