0

صدر مملکت نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا

صدر مملکت نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کو پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات پر ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

چین کے نائب وزیر اعظم کو اعزاز دینے کے لئے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، کابینہ کے اراکین، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان،چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کے اراکین سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اس سے قبل چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، وزیراعظم شہبازشریف نےچین کے نائب وزیراعظم کو خوش آمدید کہا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی معزز مہمان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم

شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے تعارف کرایا اور ہی لیفنگ نے وزرا اور کابینہ ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں