0

آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت

آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آلنہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے صدرِ متحدہ عرب امارات محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید آلنہیان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آلنہیان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں