0

چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کے مستقبل اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قوم کے مستقبل کوبگاڑا گیا اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدرکا دورہ ملتوی ہوا،لاکھ کوشش کی مگر ہمیں کہا گیا ہم دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کےافتتاح اور سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کی قسمت کے ساتھ کھیلا گیا، قوم کا 77 ارب روپیہ دریا برد ہوگیا، اس کا حساب کس سے لیں گے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ کدھر ہے ہماری انصاف کرنے والی عدلیہ اور کیوں ازخود نوٹس نہیں لیا؟ ایسے منصوبے جس میں قوم کی دولت لُٹ گئی، کسی کو پرواہ تک نہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ کوئی تو بتائے یہ 77 ارب روپے قوم کے دریا برد ہوگئے، رونے دھونے اور ماضی میں جھانکنے سے کام نہیں چلے گا، ان معاملات کا صاف شفاف احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم و زیادتی ہوئی تو اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کمٹمنٹ اور شوق سے ترقی کا سفر طے ہوتا ہے، جادو کی چھڑی سے نہیں، اچھے منصوبوں کو تباہ کردیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج جن کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا وہ تمام منصوبے عوامی فلاح کے ہیں، میڈیکل سٹی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے جس کی مجموعی لاگت 50 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں