0

گلگت بلتستان: لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں تباہ، شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شیدید میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہرہ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک بند کردی گئی ہے جبکہ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

زراتع کے مطابق شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر رات سے بند ہونے سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے انتظامیہ کو امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ قرقرام کی روڈ کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال جاری ہے جس کے باعث کہیں سڑکیں بہہ گئیں تو کہیں لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے جبکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بارشوں سے مانسہرہ میں سیلابی ریلا سڑک بہا لے گیا تو لینڈ سلائیڈنگ سے اوگی دربند روڈ بند ہوگئی، شہر میں اونچائی پر بنا قبرستان بھی شدید متاثر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں