0

وزیراعظم کا بابوسر ٹاپ وین حادثے کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بابوسر ٹاپ کے قریب وین کے المناک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم  نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: بابوسر پاس کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں