0

ن لیگ کا قصور میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی

ن لیگ کا قصور میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قصور کے علاقے کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ‘لاہور قصور بہاولنگر’ موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں