0

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بارشوں کا نیا اسپیل آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کے نیا اسپیل کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نیا اسپیل آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کاامکان ہے، تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں