0

سی ڈی اے کا چھاپہ، زلفی بخاری کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا

زلفی بخاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چھاپا مارنے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا گرنے کے بعد کہ خالی نجی پراپرٹیز پر حملے کیے جائیں ریاست نام کی کیا چیز رہ گئی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے لکھا،’انتہائی گھٹیا حرکت جرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سیل کر دیا۔‘

انہوں نے لکھا، ’(چھاپے کے وقت) میرے ملازمین اور پالتو جانوروں کو سڑک پر پھینک دیا گیا‘۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں