0

حکمران اتحاد کا نگراں حکومت کو لا محدود اختیارات نہ دینے پر اتفاق

حکمران اتحاد انتخابی اصلاحات اور نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق ترامیم پر متفق
حکمران اتحاد میں نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے اختیارات بڑھانے کے حوالے سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں ترامیم پر اتفاق ہوگیا۔ نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرتاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر شریک ہوئے جب کہ وزیر قانون نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکالنے پر اتفاق ہوگیا۔ نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوں گے، کوئی نیا معاہدہ نہیں کرسکے گی تاہم نگران حکو مت کودو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگران حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت نگران حکومت کے پاس جاری معاہدوں کے حوالے سے تمام اختیارات ہوں گے، نگران حکومت بین الاقوامی معاہدے کرسکے گی اور مالیاتی اداروں سے بھی معاہدے کرسکے گی تاہم نگران حکومت کے پاس نئے معاہدے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ نگران حکومت کے پاس دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو منانے کے بعد حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے وزراء کی کمیٹی انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر اتحادیوں سے مذاکرات میں ناکام ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں