سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا 8 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 221 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، تاہم 278 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان 83 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ ملکر 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔
یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: سعود شکیل کا منفرد اعزاز
دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9 اور نسیم شاہ 5 رنز بناسکے سعود شکیل 197 رنز بنائے۔ جبکہ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4، پربھات جےسوریا نے 3 جبکہ وشوا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا روز
دوسرے روز سری لنکن بالرز کے سامنے پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور صرف 101 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی، تاہم سعود شکیل اور آغا سلمان نے آکر بیٹنگ کو سنبھالا اور نصف سنچریاں اسکور کرکے گرین شرٹس کو کم بیک کروایا۔
دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، امام الحق ایک، عبداللہ شفیق 19، کپتان بابراعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے۔ صرف شان مسعود قدرے بہتر اسکور 39 رنز کرنے میں کامیاب رہے۔ بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
پہلا روز
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔
پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔
سری لنکا نے مجموعی طور پر پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے جبکہ بارش کے باعث کھیل بھی روکا گیا۔
دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔