ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1957 ڈالر فی اونس ہے۔