0

داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں ہلاک

داسو دہشتگرد حملے میں چینی انجینئروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق افغانستان میں مارا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبےکنڑ میں ہلاک ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب کا رابطہ کل سے منقطع ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر طارق رفیق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ 14 جولائی 2021 کو اپرکوہستان کے علاقے داسو میں پیش آنے والے واقعے میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں