0

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی دہشت گردی کے مزید 3مقدمات میں نامزد

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی دہشت گردی کے مزید 3مقدمات میں نامزد
پولیس نے سانحہ 9 مئی کے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مزید 3 مقدمات میں نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، اس کےت علاوہ عمران خان کو ماڈل ٹاؤن وزیر اعظم سیکرٹریٹ پرحملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد10ہوگئی۔

پولیس نے بتایاکہ انویسٹی گیشن کے بعد لاہورمیں دہشتگردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیاگیا، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہیں نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان پر 9 مئی واقعات پرپنجاب کےدیگراضلاع میں دہشتگردی کے 19 مقدمات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ فیصل آباد کے 2، گوجرانوالا اور میانوالی میں ایک ایک دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں