0

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تفیصلات کے مطابق طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری زاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسد عمر کی وکیل عائمہ منصور نےکہا کہ مجھےکہا گیا ہےکہ شعیب شاہین آ رہے ہیں. انور منصور کا میڈیکل چیک اپ ہے، وہ چھٹی پر ہیں ان کی درخواست دی ہے، اسد عمر ہر دفعہ پیش ہوتے ہیں، صرف آخری مرتبہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے کہا کہ جوابدہ کو لازمی پیش ہونا ہوتا ہے، آدمی گھر بیٹھا ہو اور وکیل کہتے ہیں استثنیٰ دیں۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسد عمر کو پابند کریں کہ وہ پیش ہوں، ابھی اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں۔

عائمہ منصور نےکہا کہ فیصل چوہدری ہائی کورٹ میں ہیں، فواد چوہدری لاہور میں ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، اب چارج ہی فریم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں