0

سپریم کورٹ: تحریک انصاف پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد

سپریم کورٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر کے درخواست واپس کر دی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں واضح نہیں پی ٹی آئی پر پابندی مفادعامہ کا معاملہ کیسے ہے، واضح نہیں جماعت پر پابندی آرٹیکل 184 تھری کے زمرے میں کیسے آتی ہے، درخواست میں آرٹیکل 184تھری کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

رجسٹرار آفس نے یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل وزیراعظم کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں