0

آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات، کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسٹاک مارکیٹ
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کا معاہدہ ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔

غیرمعمولی تیزی کی لہر کے پاعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کام روک دیا گیا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلئے روکی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دس بجکرسینتیس منٹ پر دوبارہ ٹریڈنگ شروع کی گئی۔

آج تاریخ میں پہلی باراسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہی 2230 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا ہے۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ 5.38 فیصد اوپر کھلی۔

پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو تقریبا 3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر متفق ہوگئے۔ آئی ایم ایف پریس ریلیز کے مطابق معاہدے کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی،ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے معاہدے کی منظوری جولائی کے وسط میں دیے جانے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا، آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق پاکستانی عوام کو خوراک سمیت مہنگائی کا سامنا ہے، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان میں مالی نظم وضبط کاباعث بنے گا۔ معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا، جس سے عوام کی ترقی کیلئے فنڈنگ بڑھ سکے گی۔اسٹینڈبائی ارینجمنٹ سے پاکستان کو دیگر ممالک، عالمی اداروں سے مالی سپورٹ ملے گی۔

ترجمان کے مطابق معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی، معاہدےمیں ایکسچیج ریٹ مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا، پاکستانی کو سیلاب سمیت کئی بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل حالات میں پروگرام کی بروقت اور کامیابی سے تکمیل اہم ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاری فریم ورک مضبوط بنانا پروگرام کا حصہ ہے، سرکاری اداروں کی گورننس میں بہتری پروگرام کاحصہ ہے، توانائی شعبے میں بروقت سالانہ ٹیرف ری بیسنگ سمیت اقدامات کیے جائیں گے۔