پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر ہرن پور بھٹہ نمبرداراں کے قریب کھیت میں پانی لگانے پرجھگڑادوزخمی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان سے) پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر ہرن پور بھٹہ نمبرداراں کے قریب کھیت میں پانی لگانے پر جھگڑا ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے: جھگڑا کھیت میں پانی لگانے کی وجہ سے ہوا ۔ جھگڑے کے نتیجے میں محمد عرفان اور ضیغم زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کا تعلق سرگودھا شہر سے ہے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ۔