ehsas program

تحصیل پنڈ دادنخان میں لاک ڈاءون سے متاثرہ لوگوں کی بھی سنی گئی ،احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم ملنا شروع

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان سے)تحصیل پنڈ دادنخان میں لاک ڈاءون سے متاثرہ لوگوں کی بھی سنی گئی ،احساس کفالت پروگرام کے تحت8171پر کئے گئے میسجزپر رقم کی فراہمی شروع ہو گئی المنہاج بک ڈپو ٹوبھہ کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لِلہ شریف میں قائم کئے گئے سنٹر میں بروز بدھ 86خواتین کو دس لاکھ پچاس ہزار روپے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ادا کر دئیے گئے لاک ڈاءون سے متاثرہ جن افراد نے8171پر میسج کئے تھے حکومتی پالیسی کے مطابق ان میں سے غیر شادی شدہ افراد کی رقم ان کی والدہ کے نام پر جبکہ شادی شدہ افراد کی رقم ان کی بیویوں کو ملے گی کیونکہ یہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف مستحق خواتین کے لئے بنایا گیا تھا تا ہم ان میں کئی ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کی والدہ وفات پا چکی ہیں ان کے لئے سخت پریشانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے تا ہم وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈواءون سے متاثرہ افراد کے لئے مالی امداد کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی ہے جبکہ یہ معلوم ہوا ہے کہ 8171پر میسج بھیجنے کی آخری تاریخ 19اپریل 2020ہے ۔