ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 172 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 498 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1925 ڈالر فی اونس ہے۔