جماعت اسلامی، الخدمت فاوَنڈیشن نے ضلع جہلم میں خدمت کی تاریخ رقم کردی،25 لاکھ سے زائدکی امدادواشیاء تقسیم کیں

جہلم(عمران بشیر)ضلع جہلم میں کرونا وائرس ،لاک ڈاوَن کے متاثرین کے لیے جماعت اسلامی ضلع جہلم،الخدمت فاوَنڈیشن کی عظیم خدمات،پچیس لاکھ کا بجٹ خرچ کرکے ضلع جہلم میں خدمت کی تاریخ رقم کردی،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس اورلاک ڈاوَن کے بعد ضلع جہلم میں جماعت اسلامی ضلع جہلم ،الخدمت فاوَنڈیشن کے رہنماؤں ،کارکنوں نے دن رات ایک کرکے ضلع جہلم میں پچیس لاکھ سے زائد بجٹ کے ساتھ ضلع جہلم میں انسانی خدمت کی تاریخ رقم کردی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مظاہر الاسلام نے چیف ایڈیٹرجہلم نیوزڈاٹ کوم عمران بشیر سے گفتگوکرتے ہوئے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا پچیس لاکھ سے زائدرقم سے ایک ہزارراشن کے پیکٹ،چارآگاہی کیمپ ،بیس ڈاکٹرکٹس آگاہی کیمپ،مساجد عبادت گاہوں ،ہسپتالوں ،تھانوں میں تیس سے زائد جگہوں پر سپرے کئے گئے ۔ جماعت اسلامی کے ضلع بھر میں 70 متحرک کارکنا ن دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ چار آن لائن ڈاکٹرز،بیس آن لائن ٹیچرزضلع بھر کے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مظاہر الاسلام کا کہنا تھا جماعت اسلامی کو یہ اعزازحاصل ہے وہ حکومت کی مشینری کے متحرک ہونے سے قبل فیلڈ میں تھے ۔ اس مشکل وقت میں جماعت اسلامی کے کارکنا ن رہنما ضلع بھر کے کونے کونے میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اس جذبے اورلگن کے ساتھ اس وباء کو شکست دینے اورآخری متاثرہ شخص کے گھر جانے تک جماعت اسلامی اورالخدمت فاوَنڈیشن کے کارکنان کام جاری رکھیں گے ۔