لاک ڈاؤن میں توسیع،ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں مختلف دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت

جہلم(ویب ڈیسک)حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریشن ،پلمبر ،بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس، پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پوسٹل کوریئر سروسز اور پک اینڈ ڈراپس کو خدمات فراہم کرنے جبکہ ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔ کیمیکل ،سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ کمپنیوں، کال سینٹرز، ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنیوں کو 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے۔
سماجی ،مذہبی تقریبات ،میلوں،اسپورٹس فیسٹول، جم، اسنوکر کلب، شادی ہال، تقریبات، تعلیمی اداروں، دینی مدارس بند رہیں گے اورامتحانات پر پابندی رہے گی۔ تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے اور بین الاصوبائی اور ایک سے دوسرے شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔
بشکریہ ایکسپریس