ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی مالیت میں 515 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یوں اس کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 670 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا یہ مسلسل تیسرا دن ہے، پہلے 1 ہزار روپے جبکہ دوسرے دن 1800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا اور آج 600 روپے اضافے کے بعد مجموعی اضافہ 3400 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا یوں قیمت 1 ہزار 917 ڈالرز ہوگئی۔