بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے زیراثراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالرکی قدرمیں کاروبارکے آغاز پر 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر11 روپے کی کمی سے 275 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گرگئی۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ہوئی،جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 280 روپے پر آگئی۔
گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے سستا ہوا، 5 روپے گرکر ڈالر کی قیمت فروخت 285، قیمت خرید 280 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ700پوائنٹس کی تیزی کے بعد مندی کا شکار ہے،100 انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر43760 پوائنٹس پرآگیا۔