0

پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب

پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نےپاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت معاہدے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔

آئی ایم ایف کے حکام کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی پہلی قسط کا حجم 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ہو گا۔