0

امریکا: بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی شہر بالٹی مور میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
امریکی شہر بالٹی مور میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 1 خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے فائرنگ سے متعلق متعدد فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ٹریفک حادثے کے بعد موت کی سب سے زیادہ شرح فائرنگ کے واقعات میں ہے۔