اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے رجحان کے باوجود عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی،لہٰذا پٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیاجارہا اور پٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر پربراقرار رہے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اوگرا نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔
اس سے قبل حکومت نے 15 سے 30 جون تک پندرہ روز کیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20روپے اور ڈیزل کی قیمت35روپےفی لیٹرکم کی گئی،لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔
اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کےتیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 253 روپے اور پٹرول کی موجودہ قیمت 262 روپے فی لیٹرپربرقرار رہے گی۔