سابق ویسٹ انڈیز کپتان کرس گیل نے ایک انٹرویو میں پاک بھارت میچ کی مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت جب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں تو کھیل مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ان کھیلوں کے لیے بہت زیادہ رقم کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
گیل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کے اعلیٰ عہدے پر ہوتے تو وہ ان ہائی پروفائل میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نمایاں طور پر زیادہ مالی معاوضے ادا کرتے۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلوں کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں 15 اکتوبر ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔