0

میکسیکو میں ہیٹ ویو سے 100 زائد افراد ہلاک

میکسکو میں ہیٹ ویو سے 100 زائد افراد ہلاک
میکسیکو میں جون کے مہینے میں پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔ وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیوای ولیون میں ہوئی۔

میکسیکو کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔ میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔