0

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ شیڈول بھارتی شہر ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جاری کیا گیا، شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی۔

پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے خلاف حیدرآباد میں ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے میدان میں اترے گی۔

پاکستان ٹیم 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنئی میں میچ کھیلے گی اور 27 اکتوبر جنوبی افریقا جبکہ31 اکتوبر کو بنگلادیش سے میچ کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 12 نومبر کو انگلینڈ سے آخری گروپ میچ کھیلے گی۔

15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل ہو گا۔

ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔