0

11 ماہ کا بچہ رواں برس کا سب سے کم عمر حاجی قرار

11 ماہ کا بچہ رواں برس کا سب سے کم عمر حاجی قرار
اس سال 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی اور اپنے والدین کے ساتھ حج کے لیے آنے والے 11 ماہ کے بچے کو رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس کا سب سے کم عمر حاجی 11 ماہ کے ایک بچے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو اپنے والدین کے ساتھ مناسک حج ادا کر رہا تھا۔

بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

ننھا بچہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کافی پُرجوش اور خوش نظر آرہا تھا۔ بچے کی دلفریب مسکراہٹ نے سب کے دل جیت لیے اور صارفین نے بچے سے محبت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سعودی ادارۂ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے شرکت کی۔