0

سویلین کا فوجی ٹرائل: جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ

جسٹس یحییٰ آفریدی
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ چیف جسٹس کے بعد سینئرترین جج سمیت بینچ میں شامل دیگر ممبران کے تحریری اعتراضات بھی سامنے آچکے ہیں۔ موجودہ بینچ کو فوری توجہ اور چیف جسٹس کی نظرثانی کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستیں کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں مزید کہا ہے کہ نظام انصاف کی بنیاد عدلیہ پر عوام کا اعتماد ہی ہوتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ میں لکھا کہ چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، نظام عدل کی ساکھ کی عمارت عوامی اعتماد پر کھڑی ہے، موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے اور اس وقت ملک میں انتخابات کے لیے سیاسی ماحول کا منظرنامہ چارج ہے۔

تحریری حکمنامے کے نوٹ میں لکھا ہے کہ ایسے سیاسی چارج ماحول میں موجودہ عدالتی بینچ کے خلاف اعتراض کیا جا سکتا ہے اور فوجی عدالتوں کے خلاف کیس سننے والے بینچ میں موجود ججز کے تحریری اعتراضات انتہائی سنجیدہ ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں