0

لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی

لویر دیر: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختوںخوا کے ضلع لوئر دیر میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی ہے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے ملاکنڈ بارڈر پر کامیاب مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران ملزمان کے قبضے سے 5 خودکش جیکٹ، 19ریموٹ کنڑول و دستی بم اور 3ایس ایم جی برآمد کرلی گئیں۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 30ہائی ایکپلوسیو بارود، 5 واکی ٹاکی، 16ایس ایم جی میگزین اور سینکڑوں کارتوس قبضے میں لے لیں۔

دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران دوائیں، کپڑے، بیگز، چارجر، موبائل فونز،خوراک سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی پی اوضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے ناکام بنادیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں