0

دبئی میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آصف زرداری کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  غیر معمولی ملاقات میں ملک کو درپیش چیلجز اور مجموعی سیاسی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ہے، اس موقع پر مستقبل کی سیاسی حکمت علمی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

میڈیا رپورٹ میں بتانا ہے کہ ملاقات کے اختتام پر نواز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج رات کے کھانے کی دعوت بھی دی گئی، توقع کی جارہی ہے کہ دونوں رہنما کے مابین ملاقات کا دوسرا سیشن آج رات کے کھانے پر ہوگا ۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں