0

ملٹری کورٹس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کا ٹرائل جاری رہے گا: پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کا ٹرائل جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راول پنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے، سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا اور نہ ملوث عناصر کو معاف کیا جاسکتا ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے، اس وقت ملک بھر میں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، ملٹری کورٹس 9 مئی کے بعد وجود میں نہیں آئیں ، پہلے سے موجود اور فعال تھیں، ثبوت اور قانون کے مطابق سول کورٹس نے ان کیسز کو ملٹری کورٹس منتقل کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ ثبوت دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق سول کورٹس نے یہ مقدمات ملٹری کورٹس بھیجے ہیں، ان تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں، ان ملزمان کو تمام حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپیل کا بھی حق حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں