0

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی پہلے ہی کی گئی تھی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی پہلے ہی کی گئی تھی۔ جو کام دشمن 76 سال سے نہ کرسکے، وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راول پنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کےخلاف بہت بڑی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی منصوبہ بندی پہلے سے چل رہی تھی، ایک منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کے جذبات کو اُبھارا گیا، جو کام دشمن 76 برس میں نہ کر سکا وہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ منصوبہ بندی کئی ماہ پہلے کی گئی، ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک استحکام کیلئے عوام، حکومت اورفوج کے درمیان اعتماد کا احترام کا رشتہ ہوتا ہے، گھناونے بیانیے کے باوجود فوج اور عوام کےرشتے میں دشمن دراڑ نہ ڈال سکا۔ فوج ان گنت قربانیاں دے رہی ہے،دیتی رہے گی، فوج پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، عوام کو کسی صورت افواج سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی گواہی شدائے پاکستانی کی قبریں بھی دیتی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اپنے عظیم جوانوں کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہے، وہ لوگ جنھوں نے گھنانونے عمل میں حصہ ڈالا قانون کے کٹہرے میں کب لائے جائیں گی۔ شہدا کے ورثا آرمی چیف سے بار بار سوال کررہے ہیں۔ وہ سوال کررہے ہیں کہ کیا وہ شہدا کی حرمت کا مستقبل میں تحفظ کرسکیں گے؟ ہم سب سے سوال ہورہا ہے شہدا کی ایسی بے حرمتی ہونی ہے تو ملک کیلئے جان قربان کرنے کی کیا ضرورت ؟۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مذموم سیاسی مقصد اور اقتدار کی ہوس کیلئے جھوٹے پراپیگینڈا کو چلایا گیا، 9 مئی کو پاکستان کی معصوم عوام کو انقلاب کا جھوٹا نعرہ لگا کر بغاوت پر اکسایا گیا۔ سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا نہ منصوبہ سازوں کومعاف کیا جاسکتا ہے، آرمی اس پر متفق اور کلئیر ہے، اس سانحہ سے جڑے تمام سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں