0

لاہور: ایف آئی اے نے چودھری پرویزالٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا

چودھری پرویزالٰہی
لاہور میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

تحریکِ انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو ایف آئی اے نے ایک اور کیس میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ضلع کچہری پہنچا دیا گیا۔

24 جون کو لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔ آج باضابطہ رہائی سے پہلے ہی ایف آئی اے نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں