مناسک حج کا باقاعدہ آغاز اتوار کو صبح سویرے کعبہ کے ”طواف“ کے ساتھ ہوا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے پیش گوئی کی کہ معاملات منصوبہ بندی کے مطابق رہے تو رواں سال ہم تاریخ کے سب سے بڑے حج کی ادائیگی دیکھیں گے۔
#Hajj ? 2023 Begins! – 7 Dhul Hijjah 1444
At Masjid Al Haram, Hujjaj have started to perform Tawaaf Al Qudum (Tawaaf of Arrival), which will continue throughout the day until the evening as batches start to depart for Mina. This will continue after ‘White Fajr’ tomorrow. pic.twitter.com/L6fEG7dOut
— ???????? (@HaramainInfo) June 25, 2023
حج اسلام کے بنیادی پانچ اراکین میں سے ایک ہے اور تمام صاحب استطاعت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ اس کی ادائیگی فرض ہے۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں واقع مقدس مقامات پر مناسک حج کا سلسلہ چار روز تک جاری رہےگا۔
سعودی عرب میں صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے رواں سال حج 2023 کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کی 20 زبانوں میں ترجمہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں-
منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے تعاون سے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے یوم عرفات کے خطبہ کا بیک وقت انگلش اور اردو سمیت 20 مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
موبائل فون، صدارت عامہ کی ویب سائٹ، اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم پر خطبہ کا ترجمہ کرنے کے لیے وقف ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف زبانوں میں اور بڑے پیمانے پر دنیا کے مسلمانوں تک اسلام کا معتدل پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے-
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطبہ حج کے ترجمے کا مقصد حقیقی اسلامی مذہب کی روشن اور مہذب تصویر کو اجاگر کرنا اور اس کے اعتدال پر مبنی، اقدار اور فضائل کو نمایاں کرنا ہے-