0

کینیڈا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے

کینیڈا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے
کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا میں گزشتہ روز سیمی ٹریلر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق پیش آنے والا حادثہ کینیڈا کی حالیہ تاریخ میں سب سے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ونی پیگ سے 170 کلومیٹر مغرب میں جنوب مغربی مانیٹوبا میں کاربیری قصبے کے قریب دو بڑی سڑکوں کے سنگم پر پیش آیا جہاں بس میں موجود مسافر کیربیری میں ایک کسینو کی طرف جارہے تھے۔

مانیٹوبا رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کو کمانڈ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر روب ہل نے کہا کہ ہم یہ معلوم کرنے میں کامیاب رہے کہ اس تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ مینیٹوبا اور پورے کینیڈا میں ایک ایسا دن ہے جسے ایک المیے اور ناقابل یقین دکھ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بس میں 25 مسافر سوار تھے جن میں سے زیادہ تر معمر تھے جہاں حادثہ پیش آنے کے بعد 10 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بسوں کے ڈرائیور زندہ ہیں اور دونوں نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے کہ غلطی کس کی تھی۔

ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس نے گاڑی کی شناخت بس کے بجائے وین کے طور پر کی تھی جن کا کہنا تھا کہ یہ ہانڈی ٹرانزٹ کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو بزرگوں اور معذوروں کو لے جاتی ہے۔